تلنگانہ

تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے 18 سائبر جرائم کے معاملات میں ملک کی مختلف ریاستوں سے 31 افراد کو گرفتار کیا

پولیس نے نو افرادکو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا، جو ایک گینگ تشکیل دے کر سائبر جرائم کی سازش میں ملوث تھے۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران دو کاریں، ایک لیپ ٹاپ، 32 موبائل فون، سات چیک بکس اور 82,500 روپے نقد رقم ضبط کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 18 سائبر جرائم کے معاملات کا پتہ لگاتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں سے 31 افرادکو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 19 افراد کا تعلق تجارتی فراڈ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

پولیس نے نو افرادکو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا، جو ایک گینگ تشکیل دے کر سائبر جرائم کی سازش میں ملوث تھے۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران دو کاریں، ایک لیپ ٹاپ، 32 موبائل فون، سات چیک بکس اور 82,500 روپے نقد رقم ضبط کی۔

اسی مدت کے دوران حکام نے کامیابی کے ساتھ 60 مقدمات میں عدالت سے 283 ریفنڈ آرڈرز حاصل کیے، جس کے تحت متاثرین کو مجموعی طور پر 1,20,77,214 روپے واپس کیے جائیں گے۔