تلنگانہ
تلنگانہ: ڈی سی ایم، بولیرو گاڑی سے متصادم۔ دو افراد ہلاک
یہ حادثہ ضلع کے بوتالاپالم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم گاڑی بولیرو گاڑی سے متصادم ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے بوتالاپالم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم گاڑی بولیرو گاڑی سے متصادم ہوگئی۔
اس حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افرادنے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ مرنے والوں کے خاندانوں کو اطلاع دے دی گئی۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے ٹریفک رک گئی۔