آندھراپردیش

انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے الیکشن کمیشن کی ٹیم آندھراپردیش کا دورہ کرے گی

فہرست رائے دہندگان میں غلطیوں اورشکایات کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔10جنوری کو اے پی الیکشن کمیشن ریاست میں انتخابات کی تیاریوں کا پریزنٹیشن پیش کرے گا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش جہاں پر لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پیر سے مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم تین روزہ دورہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار کی زیرقیادت اعلی عہدیداروں کی ٹیم تین دن تک اس تلگوریاست میں قیام کرتے ہوئے انتخابات سے متعلق مختلف امورکا ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں جائزہ لے گی۔

رائع کے مطابق اس ماہ کی 9تاریخ کو اے پی کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ٹیم اجلاس منعقد کرے گی۔فہرست رائے دہندگان میں غلطیوں اورشکایات کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔10جنوری کو اے پی الیکشن کمیشن ریاست میں انتخابات کی تیاریوں کا پریزنٹیشن پیش کرے گا۔

ریاست کے ڈی جی پی، چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔10جنوری کی شام میڈیا سے بات کی جائے گی جس کے بعد یہ عہدیدارقومی دارالحکومت واپس ہوجائیں گے۔