میاچ کے دوران سگریٹ پینے پر خالد محمود پر تنقید
دراصل خالد محمود کو لائیو میچ کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خالد محمود فارچیون باریشال کے خلاف میچ میں سگریٹ نوشی کرتے نظر آئے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش پریمیر لیگ اپنے میچوں سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ بعض اوقات کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑتے ہیں۔ کبھی کھلاڑی امپائرز سے ٹکرا جاتے ہیں اور اب ایسا تنازعہ سامنے آگیا ہے جس نے تمام حدیں پار کردیں۔
بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ خالد محمود نے ایسی حرکت کر ڈالی جس کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاجا رہا ہے۔
دراصل خالد محمود کو لائیو میچ کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خالد محمود فارچیون باریشال کے خلاف میچ میں سگریٹ نوشی کرتے نظر آئے۔
خالد ٹیم ڈریسنگ روم میں بیٹھ تھے اور پھر انہوں نے سگریٹ جلایا اور اسے لاپرواہی سے پیتے ہوئے دیکھے گئے۔ مسعود کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں گزشتہ سال بھی سگریٹ کی وجہ سے ہنگامہ ہوا تھا۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کھیلنے والے افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد کو ایک میچ سے قبل میدان میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔
وہ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہورہا تھا اور شہزاد نے گراؤنڈ کے درمیان سگریٹ جلاکر دھواں اُڑانا شروع کردیا۔ اس کے بعد شہزاد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مسعود پر بھی کچھ ایسا ہی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔