تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع محبوب آباد میں ڈی سی ایم وین بہہ گئی۔5 افراد لاپتہ

گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے نواحی علاقہ میں ایک ڈی سی ایم وین ندی میں بہہ گئی۔

حیدرآباد: گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے نواحی علاقہ میں ایک ڈی سی ایم وین ندی میں بہہ گئی۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

اس واقعہ میں گاڑی میں سوار پانچ افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ چار افراد کو پولیس اور بچاوٹیم نے بچا لیا۔ یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے کومپلی سے راجمندری جاتے ہوئے پیش آیا۔

ناگا بھوشنم، راجمندری کے سنیل، گنٹور کے وینو، کوٹایا اور محبوب آباد کے درگا پرساد ایک وین میں سفر کر رہے تھے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بچاوٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

وین کو رسیوں اور ٹیوبس سے نکالنے کی کوشش کے دوران ناگا بھوشنم سیلاب میں بہہ گیا۔ حیدرآباد کی این ڈی آر ایف ٹیموں نے ایک کشتی کی مدد سے سیلاب میں پھنسے چار افرادکو 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچانے میں کامیابی حاصل کی۔