حیدرآباد

تلنگانہ فیوچراسٹیٹ بننے کا مستحق: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے یہاں سینئر اگزیکٹیوز سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں حیدرآباد کے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام کے بارے میں بتایا۔ ”ایپل پارک کا دورہ یقینا ہمارے لئے ایک حوصلہ افزا رہا۔175 ایکڑ پر محیط کیمپس ایک آئیڈئل مقام ہے۔

حیدرآباد: اے آئی (مصنوعی ذہانت) سٹی، نیٹ زیرو فیو چرسٹی جیسے گیم چینجر پروجیکٹس اور وسیع تر پیمانے میں حیدرآباد کے دوبارہ تصور کے ساتھ تلنگانہ، مستقبل (فیو چر) کی ریاست (اسٹیٹ) کا حقدار ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے یہاں کیلی فورنیا کے پالو آلٹو میں اے آئی گول میز کانفرنس میں جس کا اہتمام ہندوستان قونصلیٹ جنرل نے کیا تھا، ٹیک یونی کارن کے سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ (ویڈیو)
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

 دفتر چیف منسٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریونت ریڈی نے اس بات کو نوٹ کیا کہ امریکہ میں ہر ریاست کا ایک مقصد، نظریہ، نعرہ ہے، امریکہ میں اس کی ہر ریاست کا ایک مقصد، نعرہ  ہے، انہوں نے کہا کہ وہ، نیو یارک نیو جرسی، واشنگٹن ڈی سی، ٹیکساس میں جاچکا ہوں اور اب میں کیلی فورنیا میں ہوں۔

نیو یارک اسٹیٹ کا موٹو ”آوٹ آف منی“ تھا جبکہ ٹیکساس کو لون اسٹار اسٹیٹ کیا جاتا ہے۔اسی طرح کیلی فورنیا کو ”یوریکا“ سے موسوم کیا گیا ہے۔ جبکہ ہمارے ملک ہندوستان میں کسی ایک بھی ریاست کا موٹو، نعرہ نہیں ہے۔ لیکن میں اپنی ریاست تلنگانہ کو ایک موٹو، نعرہ دینا چاہوں گا۔ میری ریاست تلنگانہ کو ”فیوچر اسٹیٹ“ کے نام سے پکارا جاسکتا ہے۔ ریڈی کے حوالہ سے بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ”میں آپ کو تلنگانہ آنے کی دعوت دیتا ہوں“۔ میں آپ کو فیو چر (مستقبل) کی دعوت دے رہا ہوں۔ آئیے۔ ہم دونوں مل کر مستقبل بنائیں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یہ بات کہی۔

ریاستی وزیر صنعت و آئی ٹ ی ڈی سریدھر بابو نے تلنگانہ کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور انہوں نے ریاست فطری طاقتوں کو پیش کیا جن کی مدد سے ٹیک انوسٹرس کو عالمی سطح پر حیدرآباد کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنارہا ہے۔

 کئی بڑے اداروں کے سی ای اوز اور اے آئی یو نیکارن کے بانیان حیدرآباد کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ یہاں اپنے مراکز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

قبل ازیں ڈلاس میں آئی ٹی سرویو الائسنس میٹ سے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر صنعتیں و آئی ٹی سریدھر بابو نے ہندوستانی سرمایہ کاروں کو حیدرآباد میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم نے برسوں پہلے حیدرآباد، سکندرآباد اور سائبر آباد تعمیر کیا ہے، اب عالمی معیار کا چوتھے سٹی کی تعمیر کیلئے ہمارے ساتھ آجائیں جو فیو چرسٹی ہوگا۔

جب آپ حیدرآباد میں سرمایہ کاری کریں گے تو آپ یقینا مستقبل (فیوچر) میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، وزیر سریدھر بابو نے تفصیلی طور پر بتایا کہ فیوچرسٹی کیسا رہے گا؟۔

انہوں نے بتایا کہ فیوچرسٹی میں میٹرو میں توسیع اور دریاموسیٰ پروجیکٹ کا احیاء اور دیگر طور مدتی اسٹراٹیجی کا حصہ رہیں گے جو آنے والے دہوں میں حیدرآباد کے تصور کی بحالی رہے گی۔ ”یہ مصنوعی ذہانت اور اس کے ساتھ  زیرو نیٹ امپاکٹ ڈیزائن جیسے فیوچر ٹیک کا ہب رہے گا“۔

یہ عالمی معیار کا شہر رہے گا اور ترقی و وسعت کا عمل جاری رہے گا سریدھر بابو نے یہ بات بتائی۔ پی ٹی آئی کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایپل پارک کا بھی دورہ کیایہ آئی این سی ایپل کارپوریٹ کا ہیڈ کوارٹر ہے جو کیوپرٹینو کیلی فورنیا میں واقع ہے۔

 ریونت ریڈی نے یہاں سینئر اگزیکٹیوز سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں حیدرآباد کے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام کے بارے میں بتایا۔ ”ایپل پارک کا دورہ یقینا ہمارے لئے ایک حوصلہ افزا رہا۔175 ایکڑ پر محیط کیمپس ایک آئیڈئل مقام ہے۔

جہاں کئی شعبہ جات میں حیدرآباد اور تلنگانہ کو سرمایہ کاری کے پرکشش مقامات کے طور پر مضبوطی سے پیش کرسکتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم نے حوصلہ افزا اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی ہے جس کے نتیجہ میں حیدرآباد اور تلنگانہ کے حق میں کئی مثبت نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ کس طرح ریاستی حکومت کی توجہ توازن پر مرکوز ہے، اور  ٹائر۔II شہروں میں سرویس سیکٹر کی ترقی کے لیے بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، اور مینوفیکچرنگ کے ذریعہ معیشت کو بڑھانے کے لیے ایک پلاٹ فارم بنایا جا رہا ہے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک دہائی کے اندر تلنگانہ کو 1 ٹریلین امریکی ڈالر مالیاتی ریاست میں تبدیل کرنے کے ویژن کا اعلان کیا۔ سریدھر بابو نے  کہا آئیے ہم سب مل کر چیف منسٹر کے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔

a3w
a3w