تلنگانہ

تلنگانہ:ہیلمٹ پہننے والوں میں پھل اور نہ پہننے والوں میں پھولوں کی تقسیم، ٹریفک پولیس کا انوکھا پروگرام

گاڑیاں چلانے والوں کی جانب سے حفاظتی معیارات پر عمل کو یقینی بنانے کیلئے تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ٹریفک پولیس نے انوکھا پروگرام شروع کیا ہے۔

حیدرآباد: گاڑیاں چلانے والوں کی جانب سے حفاظتی معیارات پر عمل کو یقینی بنانے کیلئے تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ٹریفک پولیس نے انوکھا پروگرام شروع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

ضلع کے تِپاپور میں ہیلمٹ پہننے والوں میں پھل اورہیلمنٹ نہ پہننے والوں کو پھول پیش کئے گئے۔اس موقع پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک قواعد پر عمل کرنے پر زوردیا۔

اس پروگرام کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جس میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں میں پھل اور پھول پیش کرتے ہوئے ان کوقواعد سے واقف کروایاجارہا ہے۔

یہ پھل اورپھول قبول کرنے والے افرا دٹریفک پولیس کی اس مہم سے حیرت زدہ ہوگئے۔ساتھ ہی ٹریفک پولیس نے ٹووہیلرس پر گنجائش سے زائد افراد کو بٹھانے پر بھی گاڑیوں کو روکتے ہوئے ان میں بیداری پیدا کی۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بعض نوجوانوں کے کان میں بھی پھول لگائے۔