دہلی

قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری

بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر ہری کمار نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت‘ بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو قطر سے واپس لانے کی تمام کوششیں کررہی ہے جنہیں قطری عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

نئی دہلی: بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر ہری کمار نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت‘ بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو قطر سے واپس لانے کی تمام کوششیں کررہی ہے جنہیں قطری عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

اڈمیرل کمار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں کہ ان کے مفادات کا تحفظ ہو۔ حکومت ِ ہند‘ ان کی واپسی یقینی بنانے کی تمام کوششیں کررہی ہے۔

قطری عدالت نے 26 اکتوبر کو ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی۔ ہندوستان نے اس رولنگ کو صدمہ انگیز قراردیا تھا اور عہد کیا تھا کہ تمام قانونی راہیں تلاش کی جائیں گی۔

قطر کی اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کی جاچکی ہے۔ قطر میں خانگی کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کو اگست میں مبینہ جاسوسی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا

۔نہ تو قطری حکام نے اور نہ ہی نئی دہلی نے ہندوستانی شہریوں پر الزامات کی نوعیت ظاہر کی۔