حیدرآباد

بی پرکاش مدیراج متفقہ طورپر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نائب صدرنشین منتخب

چیف منسٹر اور دیگر فلورلیڈرس نے انہیں کرسی صدارت تک پہنچایا ۔ چیف منسٹر نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں چیف منسٹر نے پرکا ش کے متفقہ طورپر انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماہر تعلیم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

حیدرآباد: بی پرکاش مدیراج متفقہ طور پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نائب صدرنشین منتخب کئے گئے ہیں۔ کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے آج اس خصوص میں اعلان کیاجس پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پرکاش کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

بعد ازاں چیف منسٹر اور دیگر فلورلیڈرس نے انہیں کرسی صدارت تک پہنچایا ۔ چیف منسٹر نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں وزیراعلی نے پرکا ش کے متفقہ طورپر انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماہر تعلیم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے دوران سیاست میں سرگرم تھے۔ کونسل کے نائب صدرنشین کا عہدہ سنبھالنا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو ان کی خدمات کی بہت ضرورت ہے۔وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے بھی پرکاش کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تجربہ ایوان کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔