تلنگانہ

منشیات کے عادی افرادکا پولیس ملازمین پر حملہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ میں کل شب منشیات کا استعمال کرنے والوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ میں کل شب منشیات کا استعمال کرنے والوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

پولیس معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی کاکام کررہی تھی کہ وہاں سے چندورتی منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے منشیات کے عادی افراد بائیک پر آتے ہوئے پکڑے گئے۔

اس موقع پر ان کا ٹریفک ایس آئی سے بحث وتکرارہوگئی جو گاڑیوں کی تلاشی کا کام کررہا تھا۔

ان منشیات کے عادی افرادنے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے ان کور وکنے کی کوشش کرنے والے دو کانسٹیبلس پر بھی حملہ کردیا۔

پولیس نے ان پر کافی مشکل سے قابو پایااور حراست میں لے کر ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

ان افرادنے پولیس اسٹیشن میں بھی ہنگامہ آرائی جاری رکھی اورپولیس ملازمین پر حملہ کیا جس پر ان کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی گئی۔