حیدرآباد

کے سی آر کے دور حکمرانی میں کسانوں کیلئے اچھے دن: کے ٹی آر

ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ کے دور حکمرانی میں کسانوں کے لئے اچھے دن آگئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ کے دور حکمرانی میں کسانوں کے لئے اچھے دن آگئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

آج ضلع ونپرتی کے کتہ کوٹہ میں آئیل پام فیاکٹری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ہی کسانوں کو زراعت کرنے کیلئے رقومات فراہم کی ہیں۔

رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ کے تحت کسانوں میں اعتماد پیدا کیا۔ کے سی آر کی بہترین قیادت اور حکومت کی موافق پالیسیوں کی وجہ سے دھان کی پیداوار میں تلنگانہ کو ملک بھر میں پہلا مقام حاصل ہوا  مگر مرکزی حکومت اس دھان کی خریداری سے پس وپیش کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاہئے کہ ریاست میں زرعی شعبہ کو فائدہ مند بنانے کیلئے متبادل فصلوں کی کاشت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں لاکھوں ٹن خوردنی تیل برآمد کیا جارہا ہے۔ اس صورتحال سے ملک کو باہر نکالنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے20 لاکھ ایکڑ اراضی پر آئیل پام کی کاشت کا حدف مقرر کیا ہے۔

اس کا مقصد ریاست سے بیرون ممالک کو پام آئیل درآمد کرنا ہے۔ اسی لئے آئیل پام کی کاشت کے لئے مراعات دی جارہی ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ آئیل پام کی کاشت کے ذریعہ فی ایکڑ12,000 روپے ماہانہ آمدنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاشت ودیگر زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے عصری طریقہ کار کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کسان برادری کو فصل بونے سے قبل ماہرین زراعت اور سائنسدانوں سے صلاح ومشورہ کرنے کا مشورہ دیا اور کسانوں کو تیقن دیا کہ ہر گاؤں اور قریہ میں دھان خریدی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

محبوب نگر کے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ایک وقت خشک سالی اور نقل مکانی سے متاثر ضلع محبوب نگر کے کسان آج اپنی کارکردگی سے سارے منظر کو بدل چکے ہیں۔

a3w
a3w