تلنگانہ
تلنگانہ: تعلیمی اداروں کیلئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان
اس سلسلہ میں پیر کو احکامات جاری کئے گئے۔بتکماں تہوار سے لے کر دسہرہ تک تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اسکولوں کو 13 دنوں تک دسہرہ کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے طلبہ کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے لئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلہ میں پیر کو احکامات جاری کئے گئے۔بتکماں تہوار سے لے کر دسہرہ تک تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اسکولوں کو 13 دنوں تک دسہرہ کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
محکمہ تعلیم کے کیلنڈر کے مطابق یہ تعطیلات 21 ستمبر سے 3 اکتوبر تک رہیں گی۔ اس کے بعد اسکول 4 اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم 5 اکتوبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے اسکول 6 تاریخ کو کھلنے کے امکانات ہیں۔
اسی دوران اس بار ان تعطیلات میں 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی اور دسہرہ ایک ہی دن آ رہے ہیں۔ مزید یہ کہ 28 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جونیئر کالجوں کو بھی چھٹیاں دی گئی ہیں۔