تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:30سال اور اس سے کم عمر کے چارامیدوارمیدان میں

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ اہم پارٹیوں کی طرف سے 30 سال اور اس سے کم عمر کے چار امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ اہم پارٹیوں کی طرف سے 30 سال اور اس سے کم عمر کے چار امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

ان میں سے دو ڈاکٹر اور دو انجینئر ہیں۔ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ تلنگانہ اسمبلی کی تاریخ میں سب سے کم عمر عوامی نمائندے کے طور پر پہچانے جائیں گے۔

پداپلی اسمبلی حلقہ سے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی آئی آئی ٹی کامیاب بی ایس پی امیدوار

پداپلی اسمبلی حلقہ کے اودیلا منڈل کے کناگرتی علاقہ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ داسری اوشا نے 2018 میں آئی آئی ٹی کھڑک پورسے بی ٹیک مکمل کیا۔

بعد ازاں وہ سماجی خدمت کی طرف متوجہ ہوئیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ اپنے منڈل میں سرکاری اسکول کے طلباء کو مفت ٹیوشن دیا۔

انہوں نے بی ایس سی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار کی حوصلہ افزائی سے سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے پداپلی حلقہ میں بڑے پیمانے پر دورہ کیا اور پارٹی کی توسیع پر توجہ مرکوز کی۔

میدک اسمبلی حلقہ سے ایم بی بی ایس کامیاب کانگریس امیدوار

ملکاجگری کے رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو کے فرزند 28سالہ روہت راو کانگریس کے ٹکٹ پر میدک اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ روہت نے میڈی سٹی میڈیکل کالج، میڑچل سے ایم بی بی ایس مکمل کیا، انہوں نے دو گولڈ میڈل بھی حاصل کئے ہیں۔ حیدرآباد میں ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے سماجی خدمت کیلئے تنظیم قائم کی ہے۔

چونکہ روہت کو ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا، اس لیے وہ کانگریس میں شامل ہو گئے او رپرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ریڈیالوجسٹ، نارائن پیٹ حلقہ سے کانگریس امیدوار

نارائن پیٹ اسمبلی حلقہ سے 30 سالہ ڈاکٹر سی پرنیکاریڈی کانگریس امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہی ہیں۔وہ فی الحال بھاسکر میڈیکل کالج میں پی جی (ریڈیالوجسٹ)کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔یہ ان کے دادا سی نرساریڈی کا میڈیکل کالج ہے۔ان کے والد سی وینکٹیشور ریڈی نے بطور پی سی سی رکن کے طورپرکام کیا تھا۔ 2005 میں ماونوازوں کی فائرنگ میں نرساریڈی، والد سی وینکٹیشورریڈی کی موت ہوگئی تھی۔

بعد ازاں ان کے چچا شیوکمار ریڈی 2009 میں نو تشکیل شدہ حلقہ نارائن پیٹ کی سیاست میں سرگرم ہوگئے تھے۔ گذشتہ دو مرتبہ انہوں نے کانگریس کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تاہم کم فرق سے وہ ہار گئے۔ کانگریس قیادت نے اب خواتین کے کوٹہ میں پرنیکا کو موقع دیا ہے۔ پرنیکا کی ماں لکشمی (آئی اے ایس) محکمہ سول سپلائی میں ایڈیشنل سکریٹری ہیں۔

امریکہ سے واپس خاتون پالاکرتی حلقہ سے کانگریس امیدوار

پالاکرتی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار 26سالہ ایم یشاشونی امیدوار بنائی گئی ہیں۔انہوں نے 2018 میں بی ٹیک مکمل کیا۔ شادی کے بعد وہ امریکہ چلی گئی۔انہوں نے کچھ عرصہ وہاں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی میں کام کیا۔

کانگریس پارٹی نے اس حلقہ سے جھانسی ریڈی کا امیدوار کے طورپر اعلان کیا تھا جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئی تھیں تاہم، جھانسی ریڈی مقابلہ سے دستبردار ہوگئی کیونکہ ان کی ہندوستانی شہریت کی درخواست کے معاملہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے ان کی جگہ ان کی بہو ایم یشاشونی کو امیدواربنانے کی خواہش کی۔کانگریس کی قیادت نے اس سے اتفاق کیا۔