تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات:کولاپورکی آزادامیدوار سریشا کے بھائی پر حملہ
کولاپورکی آزادامیدوارسریشا کے بھائی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: کولاپورکی آزادامیدوارسریشا کے بھائی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
پداکوٹہ پلی منڈل کے ویناچرلہ دیہات میں انتخابی تشہیری مہم کے دوران نامعلوم افراد نے ان کے بھائی پر حملہ کردیا۔اس واقعہ میں ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔
انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔سریشا نے کہا کہ انہوں نے کیاجرم کیا ہے جس پر یہ حملہ کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ووٹ سے محروم ہونے کے خدشہ کے تحت بعض سیاسی لیڈروں نے ان کے بھائی پر حملہ کروایا ہے۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا ان کو انتخابات میں حصہ لینے کا جمہوری اختیار نہیں ہے؟سریشا کولاپور حلقہ سے بے روزگاروں کی جانب سے آزادامیدوار کے طورپر کھڑی ہیں۔
اسی دوران بے روزگارنوجوانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ سریشا کو تحفظ فراہم کیاجائے۔انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت بھی کی۔