Uncategorized

تلنگانہ انتخابات:ٹکٹ نہ ملنے پر نرمل بی جے پی صدررما دیوی مستعفی

تلنگانہ بی جے پی نرمل کی ضلع صدررمادیوی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اشکبار ہوگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نرمل کی ضلع صدررمادیوی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اشکبار ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

گذشتہ روز زعفرانی جماعت نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں ان کو جگہ نہیں دی گئی جس پر رمادیوی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

پارٹی نے راما راو پٹیل کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا جس پر رمادیوی نے شدید مایوسی کا اظہار کیا اور وہ جذباتی ہوکرروپڑیں۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ بھینسہ اور مدھول میں انہوں نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے کئے سرگرمی کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں تاہم ان کو ہی ٹکٹ سے محروم کردیاگیا۔

پارٹی نے ان کی خدمات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔انہوں نے روتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ان سے ناانصافی کی ہے۔رمادیوی نے کہاکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا وہ جلد اعلان کریں گی۔

رمادیوی کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔