شمالی بھارت

بہار میں جائیداد تنازعہ نویں جماعت کے طالب علم کا قتل

بہار کے ضلع گوپال گنج میں اسکول جانے والے 9 ویں جماعت کے طالب علم کا چھرا گھونپ کر آج قتل کیاگیا۔ برولی پولیس اسٹیشن کے تحت واقع دیہات بترادیہہ میں یہ واقعہ صبح تقریباً 6:30 بجے پیش آیا۔

پٹنہ: بہار کے ضلع گوپال گنج میں اسکول جانے والے 9 ویں جماعت کے طالب علم کا چھرا گھونپ کر آج قتل کیاگیا۔ برولی پولیس اسٹیشن کے تحت واقع دیہات بترادیہہ میں یہ واقعہ صبح تقریباً 6:30 بجے پیش آیا۔

مذکورہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسٹیشن ہاوس آفیسر برولی پولیس اسٹیشن نے ایک نوجوان اجول کمار کی نشاندہی کیا جو طالب علم پرتیک کمار پٹیل کی گردن پر چاقو سے حملہ کیاتھا۔ پرتیک برسر موقع ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی افراد نے ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔ قتل کا سبب دو خاندانوں کے مابین جائیداد تنازعہ تھا۔

پرتیک کے باپ اجئے پٹیل کا بھی چند سال قبل چھرا گھونپ کر قتل کیاگیاتھا۔

باپ کی موت کے بعد پرتیک اپنے ماموں کے مکان واقع بترادیہہ دیہات میں رہائش پذیر تھا۔ اس واقعہ کے بعد برہم دیہاتیوں نے طالب علم کی نعش قومی شاہراہ نمبر 27 پر رکھ کر راستہ روکو احتجاج کیا۔