تلنگانہ
تلنگانہ: فون پر بات کے دوران الکٹرک واٹر ہیٹر بغل میں رکھ لینے سے بجلی کا جھٹکہ۔ ایک شخص ہلاک
فون پر بات کرنے کے دوران اتفاقی طورپر الکٹرک واٹر ہیٹر بغل میں رکھ لینے کے نتیجہ میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: فون پر بات کرنے کے دوران اتفاقی طورپر الکٹرک واٹر ہیٹر بغل میں رکھ لینے کے نتیجہ میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھمم ٹاون کے کلوودو میں ہنومان مندر کے قریب رہنے والا 40سالہ ڈی مہیش بابو اتوار کی رات اپنے پالتو کتے کو نہانے کے لیے تیار کر رہا تھا۔
فون کال کے دوران اس نے غلطی سے واٹر ہیٹر کو بالٹی میں رکھنے کے بجائے اپنے بغل میں رکھ لیا اور اسے آن کر دیا۔ بجلی کا جھٹکا لگنے سے وہ گر گیا۔
مہیش بابو کی بیوی درگا دیوی نے مقامی افرادکی مدد سے اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔