تلنگانہ

تلنگانہ: سرکاری ملازمت نہ ملنے پردل برداشتہ انجینئرنگ گریجویٹ کی خودکشی

پولیس کے مطابق پرتیوشا، جو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں رمیش اور سنیتا کی چھوٹی بیٹی تھی، نے اپنے کمرے میں پھانسی لے لی۔ ہفتہ کی صبح اس کے والدین نے اسے چھت سے لٹکا ہوا پایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں سرکاری ملازمت نہ ملنے پر ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ضلع کے
پیڈا کودے پکا گاؤں میں ایک 24 سالہ انجینئرنگ گریجویٹ لڑکی نے جمعہ کی شب یہ انتہایی اقدام کیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


پولیس کے مطابق پرتیوشا، جو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں رمیش اور سنیتا کی چھوٹی بیٹی تھی، نے اپنے کمرے میں پھانسی لے لی۔ ہفتہ کی صبح اس کے والدین نے اسے چھت سے لٹکا ہوا پایا۔

اس طالبہ نے 2023 میں بی ٹیک مکمل کیا تھا اور وہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کئی امتحانات میں معمولی نمبر سے ناکام ہونے پر مایوس ہو چکی تھی۔


اس واقعہ پر اس کے باپ رمیش کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس جانچ کر رہی ہے۔