تلنگانہ

تلنگانہ: انجینئرنگ طالب علم کی خودکشی، امتحان میں ناقص کارکردگی پر ذہنی دباؤ کا خدشہ

وہ گھٹکیسر کے ایک پرائیویٹ کالج میں سال دوم کا طالب علم تھا۔پولیس کے مطابق، بدھ کی صبح سری دیپ طبیعت کی خرابی کا بہانہ کر کے کالج نہیں گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ناگول کے آنند نگر میں کل شام ایک 18 سالہ انجینئرنگ طالب علم نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

اس کی شناخت سری دیپ کے طورپر کی گئی ہے۔اس نے مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کے سبب یہ انتہائی اقدام کیا۔

وہ گھٹکیسر کے ایک پرائیویٹ کالج میں سال دوم کا طالب علم تھا۔پولیس کے مطابق، بدھ کی صبح سری دیپ طبیعت کی خرابی کا بہانہ کر کے کالج نہیں گیا۔

شام کو جب اس کی ماں واپس آئی تو دیکھا کہ کمرے کا دروازہ بند ہے اور اندر سے کوئی جواب نہیں مل رہاہے۔ پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر اس کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سری دیپ سال اول کے امتحانات میں ناکامی کے بعد تناومیں تھا، جس کے سبب اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔