تلنگانہ
تلنگانہ: فیکٹری میں دھماکہ ۔بچاؤ اور راحت کی کارروائیاں آٹھویں دن میں داخل
دھماکہ کے وقت فیکٹری میں 143 ملازمین موجود تھے جن میں سے 61 افراد زندہ اور بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ علاج کے بعد 14 مزدوروں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پاشامائیلارم علاقہ میں واقع سگاچی فیکٹری میں ہوئے دھماکہ کے بعد بچاؤ اور راحت کی کارروائیاں آٹھویں دن میں داخل ہو گئی ہیں۔
اس خوفناک واقعہ میں اب تک 42 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مزید 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد کے ارکان خاندان اپنے رشتہ داروںکی تلاش میں بے چینی سے منتظر ہیں۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے 18 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
دھماکہ کے وقت فیکٹری میں 143 ملازمین موجود تھے جن میں سے 61 افراد زندہ اور بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ علاج کے بعد 14 مزدوروں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، اب تک 70 سے زائد انسانی باقیات ڈی این اے جانچ کے لیے لیب کو بھیجی جا چکی ہیں تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے۔