شمالی بھارت

سناتن دھرم ملک کا قومی مذہب، رام مندر ہندوستان کا قومی مندر: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی نے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ یاد رکھیں کہ ”آزادی کا امرت مہااتسو“ کے سال میں وزیر اعظم مودی جی نے ہم تمام شہریوں کو پانچ پران (پانچ عہد) کروائے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ ورثے کا احترام کیا جائے۔

لکھنؤ: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے سناتن دھرم کو قومی مذہب اور رام مندر کو ”قومی مندر“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جن عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی ہے ان کی بحالی کے لیے ایک مہم شروع کی جائے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں: بی جے پی
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول
عبادت گاہوں سے متعلق عدالتوں کے فیصلے اور حکومت کا رویہ تشویشناک : امیر شریعت

راجستھان کے جالور میں نیلکنٹھ مہادیو مندر کے نونرمان (تزئین نو) کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ یاد رکھیں کہ ”آزادی کا امرت مہااتسو“ کے سال میں وزیر اعظم مودی جی نے ہم تمام شہریوں کو پانچ پران (پانچ عہد) کروائے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ ورثے کا احترام کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جالور میں ایک روزہ پروگرام اسی کی عکاسی ہے انہوں نے کہا کہ اس مذہبی تقریر میں جس قسم کی یکجہتی دیکھی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ”کوئی ذات نہیں، کوئی بھید نہیں، کسی مذہب کا کوئی فرق نہیں۔ بھائیو اور بہنو ہم سب کو اس چیز کو اپنی زندگیوں میں اتارنا ہوگا۔

ہمارا سناتن دھرم بھارت کا راشٹریہ دھرم ہے۔ ہم سب اپنے ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر اپنے اس راشٹریہ دھرم سے جڑتے ہیں۔ ہمارا دیش سورکشت ہو اور گائیوں اور برہمنوں کا تحفظ ہو۔

اگر کسی زمانہ میں ہمارے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی گئی ہو تو ان کی بحالی کے لیے مہم شروع کی جانی چاہیے۔ یوگی نے کہا کہ ایودھیا میں مودی کی کوششوں سے 500 سال بعد عظیم رام مندر پر تعمیراتی کام اب مکمل ہونے جارہا ہے۔

 ہندوستان کے جذبات کے مطابق بھگوان رام کے مندر کی شکل میں ہندوستان کا قومی مندر تعمیر ہونے جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مرکزی وزیر اور جودھپور کے رکن پارلیمنٹ گجیندر سنگھ شیخاوت نے انہیں مدعو کیا ہے۔ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالتے ہوئے شیخاوت جی خود لکھنؤ آئے ہیں۔ میں ان کی دعوت کو نہیں ٹال سکتا تھا۔