تلنگانہ

کھمم میں ٹی آرایس لیڈر کے قتل کی کوشش

ٹی آر ایس قائدین نے ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بہتر علاج کا مشورہ دیا۔ساتھ ہی انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ اس حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

حیدرآباد:َ تلنگانہ کے کھمم میں ٹی آرایس لیڈر کے قتل کی کوشش کی گئی۔کانچکولو دیہات سے تعلق رکھنے والے ٹی آرایس لیڈرسینو پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کردیاگیا۔

اس حملہ میں شدید زخمی سینو کو کھمم ضلع اسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی ٹی آرایس کے ضلعی لیڈروں نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بہتر علاج کا مشورہ دیا۔ساتھ ہی انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ اس حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔