تلنگانہ

تلنگانہ: کسان سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک

تفصیلات کے مطابق سنگمیشور گاؤں سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ بالا راجو گنیش تہوار کے موقع پر پوجا کا سامان لانے اپنی موٹر سائیکل پر گیا تھا۔ اچانک شدید بارش اور ایڈلگٹ واگو کے تیز سیلابی بہاو میں وہ اپنی موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے دومکونڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک کسان سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوگیا

متعلقہ خبریں
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد


تفصیلات کے مطابق سنگمیشور گاؤں سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ بالا راجو گنیش تہوار کے موقع پر پوجا کا سامان لانے اپنی موٹر سائیکل پر گیا تھا۔ اچانک شدید بارش اور ایڈلگٹ واگو کے تیز سیلابی بہاو میں وہ اپنی موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا۔


گھر والوں اور دیہاتیوں نے مسلسل تلاش کے باوجود اس کی لاش نہیں ملی۔ تاہم دو دن بعد گاؤں سے تقریباً دو کلومیٹر دور نائی نائی بھوم ریڈی کے کھیت میں کیچڑ کے بیچ اس کی لاش برآمد ہوئی۔


اس کے پسماندگان میں اہلیہ روپا اور دو بیٹے شامل ہیں۔


دوماکونڈہ کے اے ایس آئی شیخ جانی باشا نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے تین نوجوانوں کے ساتھ مل کر لاش کو ایک اسٹرکچر پر رکھا اور تقریباً ڈھائی کلو میٹر تک کیچڑ اور کھیتوں کے راستے پیدل لا کر سڑک تک پہنچایا۔ ان کی اس خدمت پر گاؤں کے عوام اور سوشیل میڈیا صارفین نے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا