حیدرآباد
تلنگانہ: یوریا کیلئے قطار میں کھڑاکسان اچانک بے ہوش ہوکرگرپڑا
اس دوران یہ واقعہ پیش آیا جس سے دیگر کسانوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ یوریا کی کمی اور اسے حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات نے کسانوں کی پریشانی کو مزید بڑھا دیا ہے اور ان کی کاشت کاری متاثر ہو رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے کُریکیال سنگل ونڈو آفس کے سامنے یوریا کے لئے قطار میں کھڑے ایک کسان اچانک بے ہوش ہوکرگرپڑا۔ کسان رایا ملو قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔
اس واقعہ کو دیکھ کر دیگر کسانوں نے اسے ہوش میں لانے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی، جس کے بعد اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
یوریا کی محدود فراہمی کی وجہ سے کئی دنوں سے کسان قطارمیں کھڑے ہو کر انتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنی فصل کے لئے ضروری کھاد حاصل کر سکیں۔