تلنگانہ

تلنگانہ: سرپنچ انتخابات میں باپ کی کامیابی، بیٹے نے گھرگھربھیک مانگ کر منت پوری کی

اس نوجوان کا نام بھاسکر ہے جس نے اپنے باپ مانے گالا رام کسٹیا کی سرپنچ الیکشن میں کامیابی کے لئے ایک انوکھی منت مانگی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ رامائم پیٹ منڈل کے جھانسی لنگاپور گاؤں میں سرپنچ کے عہدہ کے لئے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

حیدرآباد: تقریباً ہر گھر کے سامنے صدا لگانے والے کسی شخص کو دیکھ کر اکثر لوگ اسے بھکاری یا کوئی سادھو سمجھ لیتے ہیں لیکن تلنگانہ کے ضلع میدک کے جھانسی لنگاپور گاؤں میں ایک ایسا ہی نوجوان نظر آیا جو دراصل اپنے باپ کی کامیابی کے لئے مانگی ہوئی منت پوری کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

اس نوجوان کا نام بھاسکر ہے جس نے اپنے باپ مانے گالا رام کسٹیا کی سرپنچ الیکشن میں کامیابی کے لئے ایک انوکھی منت مانگی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ رامائم پیٹ منڈل کے جھانسی لنگاپور گاؤں میں سرپنچ کے عہدہ کے لئے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

یہاں رام کسٹیا کے خلاف ان کے دوسرے بیٹے وینکٹیش نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کر دیا تھا۔ اس خاندانی سیاسی جنگ میں ہر طرف تجسس پایا جا رہا تھا تاہم حتمی نتائج میں باپ نے اپنے بیٹے پر 99 ووٹوں کی برتری حاصل کرتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔

جہاں دوسرا بیٹا اپنے باپ کو شکست دینے کی کوشش کر رہا تھا وہیں تیسرا بیٹا بھاسکر اپنے باپ کی جیت کے لیے جی جان سے کوشاں رہا۔ اس نے منت مانگی تھی کہ اگر اس کا باپ کامیاب ہوتا ہے تو وہ گاؤں کے گھر گھر جا کر بھیک مانگے گا اور جمع شدہ چاول سے کرناٹک کے مشہور مندر میں غریبوں کے لئے لنگر یعنی انادانم کا اہتمام کرے گا۔

اپنے باپ کی جیت کے بعد بھاسکر نے اپنی منت پوری کرنے کے لئے کندھے پر جھولی ڈالی اور بھیک مانگنے کیلئے پورے گاؤں میں نکل پڑا۔ گھر گھر سے جمع چاول کو لے کر اب وہ کرناٹک کے گانوگاپور میں واقع دتاتریہ سوامی مندر روانہ ہو گیا ہے تاکہ وہاں اپنی منت کے مطابق کھانا تقسیم کر سکے۔ باپ کے تئیں محبت اور عقیدت کی یہ مثال اب پورے علاقہ میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ یواین آئی وخ