تلنگانہ

تلنگانہ: جنسی زیادتی۔ 65 سالہ شخص نے 13سالہ لڑکی کو حاملہ بنادیا

جنسی زیادتی کرتے ہوئے ایک 65سالہ شخص نے 13سالہ نابالغ لڑکی کو حاملہ بنادیا۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

حیدرآباد: جنسی زیادتی کرتے ہوئے ایک 65 سالہ شخص نے 13سالہ نابالغ لڑکی کو حاملہ بنادیا۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ

تاخیرسے سامنے آئے اس معاملہ کی پولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسومعاملہ درج کرلیا۔

ملزم کی شناخت سامبیاکے طورپر کی گئی ہے۔ اس نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔لڑکی نے پیٹ کے درد کی شکایت کی جس پر ا س کی ماں لڑکی کو ورنگل کے ایک اسپتال لے آئی۔

ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ لڑکی 4 ماہ کی حاملہ ہے۔ ماں کو یہ سن کر اچانک صدمہ ہوا۔

لڑکی کے ارکان خاندان نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو کیس درج کیا ہے۔