ایشیاء

امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں: عمران خان

بلاول کے انڈیا کے دورہ کرنے پر عمران نے کہا کہ بلاول کے لیے کشمیر کا ایشو نہیں ہے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ دوستی سب سے چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے۔ عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے سوال کا جواب دیا، امریکیوں کے ساتھ میٹنگز ہونے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال ہو گئے، ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پانچ رکنی بینچ کا نام بتایا ہے جس سے جان کو خطرہ ہے، اس کا نام لوں گا تو وہ آپ کو اخبار نام نہیں چھاپے گا، اسی لیے میں اس کو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیئر ٹیکر گورنمنٹ وہ چلا رہا ہے، بلاول کے انڈیا کے دورہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ بلاول کے لیے کشمیر کا ایشو نہیں ہے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ دوستی سب سے چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے۔

a3w
a3w