تلنگانہ

تلنگانہ: میڈارم جاترامیں خاتون آئی پی ایس عہدیدار کا رقص، ویڈیو وائرل

خاتون آئی پی ایس آفیسر وسوندھرا یادو اپنے قبائلی رقص کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ وزیر سیتکا اور ملگ ایس پی سدھیر رام ناتھ کے ساتھ ان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ایشیا کے سب سے بڑے قبائلی میلہ میڈارم جاترامیں تلنگانہ کی وزیرسیتکا کے ساتھ خاتون آئی پی ایس عہدیدار کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
معطل آئی پی ایس آفیسر وظیفہ پرسبکدوشی کے روز بحال

خاتون آئی پی ایس آفیسر وسوندھرا یادو اپنے قبائلی رقص کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ وزیر سیتکا اور ملگ ایس پی سدھیر رام ناتھ کے ساتھ ان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔

اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والی وسوندھرا یادو 2023 بیچ کی آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کرنے کے بعد اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کامیابی حاصل کی۔

آئی اے ایس اجے یادو سے شادی کے بعد وہ تلنگانہ کیڈر میں منتقل ہوئیں اور فی الحال کھمم ضلع کے کلور میں اے سی پی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔