تلنگانہ

ٹریپل آئی ٹی باسر کے 6طلبہ کووڈ سے متاثر

کورونا وائرس کی جاری چوتھی لہر اب تعلیمی اداروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹریپل آئی ٹی باسر کے6طلبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: کورونا وائرس کی جاری چوتھی لہر اب تعلیمی اداروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹریپل آئی ٹی باسر کے6طلبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان تمام متاثرہ طلبہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اوران کا علاج جاری ہے۔

بتایا جاتاہے کہ تین دن قبل طلبہ‘وائرس سے متاثرہوئے ان طلبہ سے وائرس دوسروں تک پھیل گیا ہے۔

محکمہ صحت وطبابت کے عہدیداروں نے دوسرے طلبہ کا کووڈٹسٹ کیا جس میں مزید 6 طلبہ کے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ مابقی طلبہ میں خوف پھیل گیاہے تاہم حکام نے طلبہ سے کہاکہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

a3w
a3w