تلنگانہ

تلنگانہ: مکان میں گیس لیک ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اُٹھی، چھ افراد شدید طور پر جھلس گئے

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سابق سرپنچ بنداری شری دھر ریڈی اور مقامی افراد نے فوری طور پر متاثرہ افراد کو بوتھ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے تمام زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ عادل آباد کے رِمس اسپتال بھیج دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے پپل داری گاؤں میں ایک مکان میں گیس سلنڈرسے گیس لیک ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجہ میں چھ افراد شدید طور پر جھلس گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ٹی سونے راو کے مکان میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کھانا پکانے کے دوران گیس لیک ہو گئی اور یکایک آگ لگ گئی۔ گھر میں موجود تمام چھ افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سابق سرپنچ بنداری شری دھر ریڈی اور مقامی افراد نے فوری طور پر متاثرہ افراد کو بوتھ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے تمام زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ عادل آباد کے رِمس اسپتال بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق جھلسنے والوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سری سائی نے بوتھ سرکاری اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور گاؤں والوں سے اس واقعی کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد