حیدرآباد

حیدرآباد کے ساوتھ ویسٹ زون میں 7 ہوٹلوں اوردیگر اداروں کے خلاف مقدمات درج

مقررہ وقت پرہوٹلیں‘ پان شاپس بند کرنے کی ہدایت کے برخلاف رات دیئر گئے تک کارروباری ادارے چلانے والوں کے خلاف سٹی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: مقررہ وقت پرہوٹلیں‘ پان شاپس بند کرنے کی ہدایت کے برخلاف رات دیئر گئے تک کارروباری ادارے چلانے والوں کے خلاف سٹی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

سٹی کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی نے اپنے ماتحت عہدیداروں کو شہر میں مقررہ وقت کے بعدبھی کھلی ہوٹلوں‘پان شاپس اوردیگر کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے حکم کے ایک دن بعد ساوتھ ویسٹ زون میں پولیس نے احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوتھ ویسٹ محمداشفاق نے کل رات دیرگئے زون میں ہوٹلس‘ڈیری فام کے بشمول جملہ 7 کاروباری اداروں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ رات 12بجے کے بعد ہوٹلس‘ پان شاپس کے علاوہ دیگر کاروبارجاری رکھنے کے خلاف انتباہ دیا تھا۔

کل رات ساوتھ ویسٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس محمداشفاق نے ریان ہوٹل‘ نیوز پوائنٹ‘مدینہ ملک ڈئیری‘الجزیرہ مندی اور انٹرنیشنل جوس سنٹر کے علاوہ دیگر 2ہوٹلس کے خلاف سیکشن 188 اور دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ کیس ہوٹل مالکین کے خلاف درج کئے گئے ہیں اس کے بعد بھی ہوٹلس یاپان شاپس یادیگر کاروباری ادارے کھلے رہیں گے توان کے مالکین کومنڈل ریونیو آفیسر کے سامنے ایک لاکھ روپے کا باونڈ اوور کرایا جائے گا۔اس کے باوجود بھی احکام کی خلاف ورزی پرپولیس‘جی ایچ ایم سی سے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ رات دیئرگئے ہوٹلس اورپان شاپس کے کھلے رہنے سے جرائم کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔باوثوق ذرائع نے شہر کے تمام انسپکٹرس کوہوٹلس اور پان شاپس کومقررہ وقت پرمکمل بندکروانے کے لئے دوماہ وقت مقرر کیاہے۔ یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ قانون پورے شہر میں نافذہونا چاہئے۔ بالخصوص پرانے شہر کے میرچوک ڈیویژن میں سختی سے قانون کولاگوکرنا چاہئے۔ رین بازار پولیس مبینہ طورپراس سلسلہ میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہے۔

a3w
a3w