تلنگانہ

تلنگانہ: ڈگری سال اول کے طالب علم نے خودکشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ڈگری سال اول کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے گنگابنڈاتانڈہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ڈگری سال اول کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے گنگابنڈاتانڈہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق 19سالہ چیتنیہ ہاسٹل میں رہ کر کھمم کے ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کرتاتھا اور دسہرہ کی چھٹیوں کے لیے گھر آیا تھا۔

اس نے اس وقت گھر میں پھانسی لے لی جب اس کے والدین کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے۔ شام کو کام سے واپس آنے پر والدین نے اسے مردہ پایا۔

کہا جاتا ہے کہ اس کے والدین نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی کالج واپس نہ جائے۔ پولیس نے طالب علم کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔