حیدرآباد

گورنمنٹ ہائی اسکول دار الشفاء میں یومِ تاسیس تلنگانہ جوش و خروش سے منایا گیا

ریاست تلنگانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول دار الشفاء، بہادر پورہ، حیدرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر معلمہ محترمہ ریاست فاروق نے قومی پرچم ترنگا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول دار الشفاء، بہادر پورہ، حیدرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر معلمہ محترمہ ریاست فاروق نے قومی پرچم ترنگا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب محمد مسعود الدین احمد، مولانا ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، جناب محمد عبدالمقتدر اویس (سی سی بہادرپورہ)، ڈپٹی آفیسر جناب محمد زعیم الدین اور جناب محمد رفیق نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسکول کے دیگر اساتذہ کرام، معلمات اور طلبہ بھی موجود تھے جنہوں نے یومِ تاسیس کے حوالے سے اپنے خیالات اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔

تقریب کا مقصد تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو ریاست کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ آخر میں مہمانانِ گرامی نے ریاست تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔