تلنگانہ

تلنگانہ: سیلاب متاثرین کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کروائی جائے گی

تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کھمم کے متاثرین کے بینک کھاتوں میں آج سے مالی امداد جمع کروائی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کھمم کے متاثرین کے بینک کھاتوں میں آج سے مالی امداد جمع کروائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
سیلاب میں پھنسے40 افراد کو بچالیا گیا
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کلکٹر کھمم مزمل خان نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق اب تک کھمم ضلع میں سیلاب کی وجہ سے 339.45 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور سیلاب کی وجہ سے 146 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ دینے پر غور کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے پروگرام فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے۔

چونکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہیں، حکومت کی طرف سے دی جانے والی عارضی امداد کے ساتھ متعلقہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ س دیئے جائیں گے۔