سڑک حادثہ، لاری کے پہئے کے نیچے آکر نوجوان ہلاک

موٹر سائیکل سوار کی شناخت 25سالہ اشوک کمار کے طورپر کی گئی ہے جس نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی تاہم وہ انٹرسکشن پر ہیوی ٹرک کے راستہ پر گاڑی چلارہا تھا۔

حیدرآباد: لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں ایک اسکوٹرسوار لاری کے پہئے کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی کی قومی شاہراہ 65پر چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

موٹر سائیکل سوار کی شناخت 25سالہ اشوک کمار کے طورپر کی گئی ہے جس نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی تاہم وہ انٹرسکشن پر ہیوی ٹرک کے راستہ پر گاڑی چلارہا تھا۔

تیز رفتاری کے سبب اس کی اسکوٹر نے لاری کو ٹکر دیدی اور وہ اس کے پچھلے پہئے میں آکر ہلاک ہوگیا۔اس افسوسناک واقعہ نے روڈ سیفٹی قواعد کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔حادثہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی قید ہوگیا۔