تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کمزور طبقات کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند عہد:پونم پربھاکر

تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت کمزور طبقات کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند عہد ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بی سی ذات کی مردم شماری سائنسی طریقہ سے انجام دی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت کمزور طبقات کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند عہد ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بی سی ذات کی مردم شماری سائنسی طریقہ سے انجام دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آئی اے ایس عہدیداروں کی نگرانی میں تقریباً ایک لاکھ سرکاری ملازمین کو معلومات حاصل کرنے کے لیے گاؤں گھر گھر بھیجا گیا ہے۔

کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے بعض دانشور ایسے بات کر رہے ہیں جیسے کچھ غلط ہو گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ہدف کمزور طبقات کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام کو مل کر رپورٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے روڈمیپ بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی شکوک کو دور کرنے کے لیے آپ کے پاس آنے تیار ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عوام کو الجھن میں نہ ڈالا جائے بلکہ حکومت کو تجاویز دی جائیں تاکہ کمزور طبقات کو انصاف مل سکے۔