حیدرآباد

حکومت تلنگانہ نے سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کردیا

تعلیمی اداروں میں جملہ چھ دنوں کے لیے سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 18 تاریخ کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت  نے ریاست کے طلباء کو خوشخبری سنادی ہے۔ سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر 6 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 12  جنوری سے 17 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے۔  جس میں کہا گیا ہے کہ سنکرانتی کی یہ تعطیلات گورنمنٹ اسکولوں کے علاوہ تمام اسکولوں پر لاگو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو

تعطیلات 12 جنوری سے شروع ہوں گی۔ چونکہ 13 تاریخ کو دوسرا ہفتہ ہے، اس لیے اسکول میں چھٹی ہوگی۔ بھوگی میلہ 14 ویں اتوار کو  ہوگا۔ 15 کو سنکرانتی اور 16 کو کانوما کا تہوار رہے گا۔ 17 تاریخ کو حکومت نے اسکولوں میں اضافی تعطیل ک اعلان کیا ہے۔

 تعلیمی اداروں میں جملہ چھ دنوں کے لیے سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 18 تاریخ کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔