تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا سنکرانتی تحفہ۔معذوروں، ضعیف افراداور بچوں کے لئے دو نئی اسکیموں کا اعلان

حکومت تلنگانہ سنکرانتی کے موقع پر ریاست کے عوام کے لئے دو اہم فلاحی اسکیمیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی 12 جنوری کو ”پرنامم“اور”بالا بھروسہ“اسکیموں کا آغازکریں گے۔ حکومت نے ان اسکیموں کے ذریعہ معذور افراد، ضعیف افراداور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ سنکرانتی کے موقع پر ریاست کے عوام کے لئے دو اہم فلاحی اسکیمیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی 12 جنوری کو ”پرنامم“اور”بالا بھروسہ“اسکیموں کا آغازکریں گے۔ حکومت نے ان اسکیموں کے ذریعہ معذور افراد، ضعیف افراداور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


پرنامم اسکیم معذوروں اور ضعیف افرادکے لئے ہوگی۔ حکومت نے معذورافراد کی فلاح و بہبود کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس کے تحت ریاست بھر میں منتخب کردہ 7,000 معذور افراد کو وہیل چیئرس، سماعت کے آلات ، اسمارٹ فونس، لیپ ٹاپ، بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلیں اور دیگر ضروری آلات فراہم کیے جائیں گے۔ تعلیم اور روزگار سے وابستہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز دیے جائیں گے۔


ضعیف افرادکی سماجی اور ذہنی خوشحالی کے لئے ہر ضلع میں دو ڈے کیئر سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ ہر سنٹر پر 12.48 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ان مراکز میں لائبریری، انڈور گیمس، ٹی وی، انٹرنیٹ اور مفت غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا تاکہ تنہائی کا شکار بزرگ وہاں وقت گزار سکیں۔


بالا بھروسہ اسکیم (بچوں کے لیے) کا مقصد 5 سال سے کم عمر بچوں میں پیدائشی یا ابتدائی جسمانی و ذہنی معذوری کی بروقت تشخیص کرنا ہے۔ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ بچوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بیماری یا معذوری کی صورت میں حکومت اپنے خرچ پر مفت علاج، سرجری اور فزیوتھراپی فراہم کرے گی۔


ان اسکیموں کے ذریعہ تلنگانہ حکومت سماج کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے اور انہیں باعزت زندگی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔