ایشیاء

مندر کی زمین پر قبضہ کے خلاف احتجاج

احتجاج اتوار کے دن ٹنڈوجام ٹاؤن میں ہوا جو کراچی سے تقریباً 185 کیلومیٹر دور واقع ہے۔ ہندو کمیونٹی لیڈر شیتل میگھوار نے میڈیا کو بتایا کہ شیوالے (شیومندر) کی زمین پر قبضہ کرنے والوں نے غیرقانونی تعمیر شروع کردی۔

کراچی (پی ٹی آئی) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہندوؤں نے حیدرآباد کے ایک تاریخی مندر کی 6 ایکڑ اراضی پر غیرقانونی قبضہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج اتوار کے دن ٹنڈوجام ٹاؤن میں ہوا جو کراچی سے تقریباً 185 کیلومیٹر دور واقع ہے۔ ہندو کمیونٹی لیڈر شیتل میگھوار نے میڈیا کو بتایا کہ شیوالے (شیومندر) کی زمین پر قبضہ کرنے والوں نے غیرقانونی تعمیر شروع کردی۔

پاکستان دلت اتحاد کی اپیل پر احتجاج میں عورتوں اور بچوں نے بھی حصہ لیا۔ ہندو فرقہ کے ایک اور لیڈر رام سندر نے کہا کہ بلڈرس نے مندر کے اطراف کی زمین بشمول ہندو شمشان پر تعمیر شروع کردی۔ سندھ کی بااثر کش خیلی برادری کے بلڈرس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ٹنڈوجام میں مختلف مقامات پر دھرنا دینے کے بعد احتجاجیوں نے ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمان آبادی کا 97 فیصد ہیں۔

ان کے بعد ہندو سب سے بڑا اقلیتی گروپ ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہندوؤں کی آبادی 75 لاکھ ہے تاہم ہندو فرقہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی آبادی ایک کروڑ ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر ہندو صوبہ سندھ میں آباد ہیں جہاں ان کی زبان اور روایات مقامی مسلمانوں سے ملتی جلتی ہیں۔