تلنگانہ
تلنگانہ: ہریش راو نے فوڈ پوائزننگ کے شکار طلبہ کی عیادت کی
اس موقع پر ہریش راؤ نے طلبہ کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے علاج کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے طلبہ اور ان کے ارکان خاندان کو تسلی دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ بچوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو رکنِ اسمبلی ہریش راؤ نے کنگ کوٹھی اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مائنارٹی گروکل اسکول کے اُن طلبہ کی عیادت کی جو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔
اس موقع پر ہریش راؤ نے طلبہ کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے علاج کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے طلبہ اور ان کے ارکان خاندان کو تسلی دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ بچوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
سابق وزیر نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی صحت کے ساتھ کسی بھی قسم کی لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔