شمالی بھارت

دھنی پور مسجد کی تعمیر کا عنقریب آغاز

اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں دھنی پور کی مسجد کی تعمیر کا انتظار آخرکارعنقریب ختم ہونے والا ہے۔ پہلے این اوسیز (کوئی اعتراض نہیں) سرٹیفکیٹس کا مسئلہ درپیش تھا۔

لکھنو: اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں دھنی پور کی مسجد کی تعمیر کا انتظار آخرکارعنقریب ختم ہونے والا ہے۔ پہلے این اوسیز (کوئی اعتراض نہیں) سرٹیفکیٹس کا مسئلہ درپیش تھا۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش

اس کے بعد اراضی کا استعمال تبدیل کرانے میں تاخیر ہوئی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی پانچ ایکڑاراضی پر انڈواسلامک کلچرل فاؤنڈیشن(آئی آئی سی ایف) ایک مسجد‘ دواخانہ‘ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘ لنگرخانہ اور لائبریری تعمیر کرنے والی ہے۔

اراضی کے استعمال میں تبدیلی کا معاملہ گذشتہ چار ماہ سے ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(اے ڈی اے) میں زیرالتوا ہے۔ توقع ہے کہ جاریہ ہفتہ یہ حل ہوجائے گا۔

صدرنشین اے ڈی اے و ڈیویژنل کمشنر ایودھیاگورودیال نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اراضی کا استعمال بدلنے کے مسئلہ پر اس ہفتہ غورہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاستی حکومت سے ہدایت مل گئی ہے۔ پیر کے دن اس پر غورہوگا اور جاریہ ہفتہ اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔ آئی آئی سی ایف کے مقامی ٹرسٹی ارشد خان نے کہا کہ جولائی 2020ء میں درخواست دی گئی تھی۔

اس کے چند دن بعد رام مندر کی تعمیر کی اجازت دیدی گئی حالانکہ مندروالوں نے درخواست آف لائن داخل کی تھی۔ ہم نے جب اراضی کا استعمال تبدیل کرانے کی درخواست دی تو اے ڈی اے نے کہا کہ درخواست آن لائن دینی ہوگی۔ یہ بتانے پر کہ ٹرسٹ ایسا کرنے سے قاصر ہے۔

اتھاریٹی کے لوگوں نے ہی آن لائن درخواست داخل کردی۔ آن لائن درخواست داخل کرتے ہی پورٹل نے 15-16این اوسیز کا مطالبہ کیا۔ ان کاغذات کے حصول میں ٹرسٹ کو زائدازایک سال لگا۔ معاملہ جب ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) کے علم میں لایاگیاتو انہوں نے این اوسی دلانے میں مدد کی۔

این اوسی ملنے کے بعد اراضی کے استعمال کا مسئلہ گذشتہ برس اکتوبر میں اٹھا۔ ارشد خان نے کہا کہ اے ڈی ایف اے جب بھی اراضی کا استعمال بدلنے میں تاخیر کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو یہی جواب ملتا ہے کہ اگلی میٹنگ میں تصفیہ ہوجائے گا۔

a3w
a3w