تلنگانہ

گروپ 1امتحان،جنرل رینکنگ لسٹ کو منسوخ کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

اگر دوبارہ جانچ ممکن نہ ہو تو دوبارہ امتحانات کروانے کے لئے ٹی جی پی ایس سی کو ہدایات دی گئی ہے۔جسٹس راجیشور راو کی زیرقیادت بنچ نے اس معاملہ کی 7 جولائی کو حتمی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھ دیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے گروپ-1 کے سلسلہ میں اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ پہلے سے جاری کی گئی جنرل رینکنگ لسٹ کو منسوخ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
محکمہ بہبود خواتین و اطفال میں تقررات کا امتحان منسوخ
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ساتھ ہی ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ مینس امتحان کے پرچوں کی دوبارہ جانچ کی جائے اور اس کے بعد ہی مینس کے نتائج جاری کئے جائیں۔

اگر دوبارہ جانچ ممکن نہ ہو تو دوبارہ امتحانات کروانے کے لئے ٹی جی پی ایس سی کو ہدایات دی گئی ہے۔جسٹس راجیشور راو کی زیرقیادت بنچ نے اس معاملہ کی 7 جولائی کو حتمی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھ دیاتھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں ٹی جی پی ایس سی نے گروپ-1 مینس کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ کچھ امیدواروں نے دعویٰ کیا کہ مینس کے پرچوں کی جانچ میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں

جس کے بعد انہوں نے امتحانات منسوخ کرنے کے لئے اس معاملہ کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے جنرل رینکنگ لسٹ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔