حیدرآباد

تلنگانہ ہائی کورٹ کا مالیاتی سیکریٹری پر سخت برہمی، آج آدھی رات تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم

یہ معاملہ ان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے شکایت کی تھی کہ تلنگانہ حکومت گزشتہ دو سال سے ان کے بقایا جات اور واجبات ادا نہیں کر رہی ہے۔

 تلنگانہ   :ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی، حکومت کے جواب پر عدالت کا سخت ردعمل تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے مالیاتی سیکریٹری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ آج آدھی رات تک بھی عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہوں۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

یہ معاملہ ان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے شکایت کی تھی کہ تلنگانہ حکومت گزشتہ دو سال سے ان کے بقایا جات اور واجبات ادا نہیں کر رہی ہے۔

عدالت نے اس سے قبل حکومت کو فوری طور پر تمام واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے پر متاثرہ ملازمین نے مالیاتی سیکریٹری کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کی۔

اس درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے مالیاتی سیکریٹری کو آج ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، جس پر معزز جج نے سخت ناراضگی ظاہر کی۔

حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے وضاحت دی کہ اسمبلی اجلاس جاری ہونے کی وجہ سے مالیاتی سیکریٹری عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے بارے میں پہلے سے علم تھا، اگر پیش نہ ہو سکتے تھے تو پیشگی اطلاع دی جاتی، عدالت رعایت دے سکتی تھی۔

ہائی کورٹ نے سخت لہجے میں کہا کہ آج چاہے جتنی بھی رات ہو جائے، مالیاتی سیکریٹری کو عدالت میں حاضر ہونا ہی ہوگا۔ یہ معاملہ ریاستی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔