دہلی

غریبوں سے ذاتی مکان کا خواب دیکھنے کا حق بھی چھین لیا گیا : راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعرات کے روز مکانات کی بڑھتی قیمتوں خاص طور پر بڑے شہروں بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ آئندہ سے اگر کوئی آپ سے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کا تذکرہ کرے تو اسے آپ اپنے گھریلو بجٹ کی سچائی کے بارے میں بتائیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعرات کے روز مکانات کی بڑھتی قیمتوں خاص طور پر بڑے شہروں بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ آئندہ سے اگر کوئی آپ سے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کا تذکرہ کرے تو اسے آپ اپنے گھریلو بجٹ کی سچائی کے بارے میں بتائیں۔

راہول گاندھی نے اپنے واٹس ایپ چینل پر ایک میڈیا رپورٹ پیش کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹرا میں شہر میں رہنے والے خاندانوں کا پانچواں حصہ بھی اگر ممبئی میں گھر خریدنا چاہئے تو اسے زائد از سو سال تک بچت کرنی پڑے گی۔

راہول گاندھی نے کہا ہاں کہ آپ نے صحیح پڑھا ہے۔ اگر آپ کو مجھ پر یقین نہیں ہے تو مجھے یہ بات دہرانے دیں۔ ممبئی میں گھر خریدنے کیلئے ہندوستان کے امیر ترین افراد کے پانچویں حصہ کو بھی 109سال تک اپنی آمدنی کے 30 فیصد حصہ کی بچت کرنی ہوگی۔ زیادہ تر بڑے شہروں کی یہی حالت ہے۔

جہاں آپ مواقع اور کامیابی کی تلاش میں سخت محنت کرتے ہیں اور اتنی بچت آئے گی کہاں سے۔ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن نے اپنے واٹس ایپ چینل پر ہندی زبان میں کئے گئے ایک پوسٹ میں کہا کہ غریبوں اور متوسط طبقہ کو وراثت میں دولت نہیں بلکہ ذمہ داریاں ملتی ہیں۔

بچوں کی مہنگی تعلیم، مہنگے علاج کی پریشانی، والدین کی ذمہ داری یا خاندان کی ملکیت ایک چھوٹی سی کار ملتی ہے، اس کے باوجود دلوں میں ایک خواب ہوتا ہے کہ ایک دن ہمارا اپنا ذاتی گھر ہوگا لیکن جب’وہ ایک دن‘ امیروں کیلئے بھی 109 سال دور ہو تو پھر یہ سمجھنا ہوگا کہ غریبوں کو خواب دیکھنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر خاندان کو ایک آرام دہ چار دیواری اور اس کے اوپر چھت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ چیز آپ کی پوری زندگی کی سخت محنت اور بچت سے زیادہ مہنگی ہے۔ آئندہ سے اگر کوئی آپ کو اندرون ملک پیداوار کے اعداد و شمار بتائے تو انہیں اپنی گھریلو بچت کی سچائی سے واقف کرائیں اور سوال کریں کہ یہ معیشت کس کیلئے ہے۔