حیدرآباد

کتوں کے حملہ میں کمسن بچے کی موت پر تلنگانہ ہائی کورٹ برہم

ہائی کورٹ نے جی ایچ ایم سی کی کارکردگی پرسوال اٹھایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ بچہ کی موت کیلئے مالی معاوضہ دیا جاناچاہئے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

حیدرآباد: گذشتہ روز شہر کے علاقہ عنبر پیٹ میں آوارہ کتوں کے حملہ میں کمسن لڑکے کی ہلاکت کے واقع پر تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے برہمی ظاہر کی۔ آج اس مسئلہ پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ریمارک کیا کہ جی ایچ ایم سی کی نااہلی کی وجہ سے ہی بچہ کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس، مولانا محمد یعقوب قاسمی صدر منتخب
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 ہائی کورٹ نے جی ایچ ایم سی کی کارکردگی پرسوال اٹھایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ بچہ کی موت کیلئے مالی معاوضہ دیا جاناچاہئے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 جی ایچ ایم سی کو مئسلہ کے سدباب کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مسئلہ پر آئندہ سماعت 16مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عنبر پیٹ میں کتوں کے حملہ میں لڑکے کی موت کے متعلق ذرائع ابلاغ میں خبروں کی اشاعت کا از خود کاروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے جی ایچ ایم سی کو نوٹس جاری کی تھی۔