اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آندھرا پردیش میں انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں جمعرات کے روز دہلی طلب کیا ہے

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آندھرا پردیش میں انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں جمعرات کے روز دہلی طلب کیا ہے
تاکہ یہ دونوں عہدیدار مابعد انتخابات تشدد واقعات کی روک تھام میں انتظامیہ کی ناکامی پر ذاتی طور پر وضاحت پیش کریں۔
کمیشن نے ریاستی حکومت کو یاددلایا کہ اے پی میں مثالی ضابطہ اخلاق بدستور نافذ ہے کمیشن نے چیف سکریٹری اور پولیس سربراہ سے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے نہ دیں کمیشن کا کہنا ہے کہ بار بار ہم یہ کہہ رہے ہیں جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
جب دونوں جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پہونچیں گے تب اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے کہا جائے گا کہ وہ انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر ذاتی وضاحت پیش کریں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔