تلنگانہ

تلنگانہ: مسلسل بارش کے پیش نظر اسکولوں کو تعطیل کا اعلان

خلیج بنگال میں طوفان کی وجہ سے پورے تلنگانہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں طوفان کی وجہ سے پورے تلنگانہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

کئی اضلاع میں ایلوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر چیف سکریٹری شانتی کماری نے کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کو روکنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر حیدرآباد کے سرکاری اسکولوں میں پیر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


حیدرآباد کے کلکٹر نے محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کی ہیں۔ بارش کے پیش نظر حکام کو جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ریونیو، آبپاشی، پولیس، بجلی، آر اینڈ بی اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو اپنے فرائض میں چوکس رہنا چاہئے۔

اگر کوئی پریشانی ہو تو کنٹرول روم نمبر 040-23202813، 9063423979 اور آر ڈی او حیدرآباد 7416818610، 9985117660، آر ڈی او سکندرآباد 8019747481 پر کال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

a3w
a3w