آندھراپردیش

پتھا پورم میں پون کلیان کے مدمقابل مخنث امیدوار

تمنا سمہادری، جو حلقہ اسمبلی پتھا پورم (اے پی) سے مخنث امیدوار ہیں، پتھا پورم ٹاؤن کو قومی سطح کا روحانی مرکز بنانے کے ساتھ یہاں ایک ویدک اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ برہمن بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاسکے۔

وشاکھا پٹنم: تمنا سمہادری، جو حلقہ اسمبلی پتھا پورم (اے پی) سے مخنث امیدوار ہیں، پتھا پورم ٹاؤن کو قومی سطح کا روحانی مرکز بنانے کے ساتھ یہاں ایک ویدک اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ برہمن بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا
حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے جناسینا امیدوار کے نام کا اعلان
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد

بھارتیہ چیتنیہ یوواجنا پارٹی کے امیدوار تمنا کی انتخابی میدان میں موجودگی سے مقابلہ میں دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔وہ، پتھا پورم سے جنا سینا پارٹی کے بانی پون کلیان واین ڈی اے امیدوار کے علاوہ حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے امیدوار ونگا گیتا کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔

ماڈلنگ سے سیاست داں بنے تمنا، انتخابات میں مقابلہ کرنے والی پہلی مخنث امیدوار بن گئی ہیں۔2019 کے الیکشن میں بھی تمنا سمہا دری، نے حلقہ اسمبلی منگل گیری سے ٹی ڈی پی سپریمو این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔ تلگو ورژن ”بگ باس“ کے تیسرے سیزن میں انٹری حاصل کرنے کے بعد تمنا، مشہور ہوگئیں۔

اس پروگرام کو ایک چیانل پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ طاقتور امیدواروں کے مدمقابل کیسے الیکشن لڑیں گی؟ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تمنا نے کہا کہ آیا مجھے الیکشن لڑنے کے لئے کروڑہا روپے کی ضرورت ہے؟ انتخابی مہم چلانے کیلئے مجھے ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں ہے۔

ووٹوں کو خریدنے کیلئے میں پیسہ تقسیم کرنا نہیں چاہتی۔ عوام سے ربط پیدا کرنے کا میرا طریقہ انتہائی سہل ہے۔ میں گھر گھر ربط پیدا کروں گی، عوام میرا احترام کررہے ہیں۔ داخل کردہ حلف نامہ کے مطابق تمنا7.50 لاکھ روپے منقولہ اثاثوں کی مالک ہے ان میں سونا کے چند زیورات شامل ہیں۔

ان کے انسٹا گرام پیج پر مداحوں کی تعداد 40ہزار کے قریب ہے۔ ان کے فیس بک اور یوٹیوب اکاونٹس پر ان کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ حلقہ سے منتخب ہونے پر وہ پتھاپورم کو ایک روحانی مرکز بنانا چاہتی ہیں اور یہ ہب قومی سطح کا رہے گا۔

وہ، یہاں ایک ویدک اسکول بھی قائم کرنا چاہتی ہیں جس میں برہمن بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وہ، اس علاقہ میں آبپاشی پروجیکٹ بھی دیکھنا چاہتی ہیں تاکہ یہاں سال میں دو فصلوں کے کاشت کی ضمانت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ پون کلیان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں مگر، ان کے مدمقابل انتخاب لڑنے کی ان کی ایک الگ کہانی ہے۔

a3w
a3w