تلنگانہ

تلنگانہ: عزت کے نام پر قتل۔ ماں باپ ہی اپنی بیٹی کے قاتل نکلے، خودکشی کا ڈرامہ بے نقاب

تحقیقات کے مطابق ارچنا کا اسی گاؤں کے ایک نوجوان پولو انیل کے ساتھ محبت کا معاملہ چل رہا تھا۔ ماں باپ نے اسے کئی بار سمجھایا اور اپنا رویہ بدلنے کو کہا لیکن ارچنا اپنی بات پر قائم رہی۔ خاندان نے محسوس کیا کہ اس سے سماج میں ان کی بدنامی ہو رہی ہے اور ان کی عزت خاک میں مل رہی ہے۔

حیدرآباد: عزت کے نام پر ماں باپ نے بیٹی کا قتل کرکے اس کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گاؤں شیورام پلی میں پیش آیا جس نے تمام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کو انٹر کی طالبہ ریڈی ارچنا (16 سال) کی موت کے معاملہ میں پولیس نے چونکانے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ عزت کے نام پر قتل کا معاملہ تھا۔


ارچنا کے باپ ریڈی راجو نے ابتدائی طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی پیٹ کے شدید درد کو برداشت نہ کر سکی اور زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جب گہرائی سے تحقیقات شروع کی تو ماں باپ کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ شک ہونے پر جب پولیس نے تمام پہلوؤں سے پوچھ گچھ کی تو لرزہ خیز سچائی سامنے آگئی۔


تحقیقات کے مطابق ارچنا کا اسی گاؤں کے ایک نوجوان پولو انیل کے ساتھ محبت کا معاملہ چل رہا تھا۔ ماں باپ نے اسے کئی بار سمجھایا اور اپنا رویہ بدلنے کو کہا لیکن ارچنا اپنی بات پر قائم رہی۔ خاندان نے محسوس کیا کہ اس سے سماج میں ان کی بدنامی ہو رہی ہے اور ان کی عزت خاک میں مل رہی ہے۔


عزت کے نام پر بیٹی کو راستے سے ہٹانے ان دونوں نے ایک خوفناک منصوبہ بنایا۔ جب ارچنا گھر میں سو رہی تھی تو باپ راجو اور ماں لاونیا نے اسے زبردستی زہریلی دوا پلائی اور پھر اس کا گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کے بعد انہوں نے اسے خودکشی کا رنگ دینے کے لئے آس پاس کے افرادکو گمراہ کیا کہ وہ پیٹ کے درد سے پریشان تھی۔


سیداپور پولیس نے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تو ملزمین نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ پولیس نے جھوٹی شکایت درج کرانے اور قتل کے جرم میں ارچنا کے ماں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس اس معاملہ میں مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ ان کو سخت سزا دلائی جا سکے۔