بھارت

امول کے بعد مدر ڈیری کا دودھ بھی 2 روپے مہنگا

امول کے بعد ایک اور بڑی ڈیری کمپنی مدر ڈیری نے اتوار 16 اکتوبر سے فل کریم اور کاؤ ملک کی قیمت فی لیٹر 2 روپے بڑھادی ہے۔

نئی دہلی: امول کے بعد ایک اور بڑی ڈیری کمپنی مدر ڈیری نے اتوار 16 اکتوبر سے فل کریم اور کاؤ ملک کی قیمت فی لیٹر 2 روپے بڑھادی ہے۔

مدر ڈیری کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیری صنعت میں خام دودھ کے دام مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ 2 ماہ میں تقریباً 3 روپے فی کیلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہے۔

چارہ مہنگا ہوگیا ہے اور بعض شمالی ریاستوں میں بارش کم ہوئی ہے۔

قبل ازیں امول کے نام سے دودھ اور دودھ کی بنی اشیاء بیچنے والی گجرات کوآپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن نے فل کریم اور بفیلو ملک کے دام فی لیٹر 2 روپے بڑھادیئے۔

اس نے قیمت ایسے وقت بڑھائی ہے جب دیپاولی کا تہوار قریب ہے۔ فل کریم ملک اب 63 روپے فی لیٹر ملے گا۔